دنیا

نیتن یاہو کے گھر کی سکیورٹی کے لیے خطیر رقم کی درخواست

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی ریاست کے عبرانی چینل 12 نےاپنی رپورٹ کہا ہے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفترمیں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے قیساریہ شہرمیں ان کے گھر پر حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے 2 ملین شیکل (تقریباً پانچ لاکھ 80 ہزار ڈالر) کے اضافی بجٹ کی فوری درخواست کی ہے۔

یہ درخواست حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے کیے گئے ڈرون حملے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے، جس کے بارے میں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی متاثر ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر ایک ڈرون کو روکنے میں ناکام رہے جو جنوبی لبنان سے آیا تھا۔ یہ ڈرون ساحلی شہر قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھرکی طرف جا رہا تھا جس نے حملہ کرکے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ میں جنگ کی آگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بوریل

چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اضافی بجٹ کی درخواست نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے ان کے گھر کے ارد گرد حفاظتی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ صیاد 107 ڈرون لبنان سے قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھر کی طرف اڑا جو نیتن یاھو کے گھر پر لگا تاہم اس وقت ان کے خاندان کا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں سائرن نہیں بج رہے تھے۔ گذشتہ منگل کو حزب اللہ نے نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button