دنیا

ایران مستقبل قریب میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے، روسی وزیرخارجہ

شیعہ نیوز: روسی وزیرخارجہ لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو مستقبل قریب میں تہران کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایران اور روس مستقبل قریب میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔

بیلاروس میں یوریشین سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان ہونے والا معاہدہ علاقائی اور عالمی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عزم کو ثابت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ علاقوں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے وسیع حملے

گذشتہ مہینے صدر پوٹن نے روسی وزارت خارجہ کی طرف سے ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے کے لئے پیش کردہ تجویز کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر پزشکیان کو معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے روس کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔

ایران اور روس، دو قریبی اور سٹریٹجک اتحادیوں کے طور پر، گزشتہ برسوں میں مغربی پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دے رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2001 میں ایک 10 سالہ معاہدے پر دستخط کیے، جسے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر معاہدے کا نام دیا گیا تھا۔

23 اکتوبر کو روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر پوٹن سے بات کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران ماسکو تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے اسٹریٹجک اور انتہائی فائدہ مند قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ ماسکو کے اپنے آئندہ سرکاری دورے کے دوران جامع تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button