دنیا

برکس متبادل مالیاتی سسٹم تیار کررہا ہے، سرگئی لاؤروف

شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے انٹرنیشنل برکس ٹی وی کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ برکس کے رکن ممالک ڈالر کی جگہ پر ایک محفوظ متبادل مالیاتی سسٹم تیار کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے برکس انٹرنیشنل ٹی وی کو دیئے گئے اس انٹرویو میں بتایا ہے کہ برکس کے کازان اجلاس کے ساتھ ہی روسی وزارت خزانہ اور سینٹرل بینک کی میٹنگوں میں بھی ادائیگیوں سے ڈالرکو حذف کرنے اور ایک محفوظ مالیاتی سسٹم کا جائزہ گیا ہے ۔

سرگئی لاؤروف نے کہا کہ اس پروجیکٹ کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے لیکن ابھی اس کو آخری شکل نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی تفرقہ اور دہشت گردی امریکی پالیسیوں کی دین ہے، جنرل سلامی

انھوں نے کہ کہ یہ مسوہ ایک قابل اعتماد، پائیدار اور طویل المیعاد مالیاتی سسٹم پر منتج ہوگا۔

سرگئی لاؤروف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برازیل جو برکس کا آئندہ صدر ہے، اس پروجیکٹ پر کام جاری رکھے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ امریکی ڈالر سے عالمی معیشت میں ایک اسلحے کا کام لیا جارہا ہے، ایک متبادل مالیاتی سسٹم ضروری ہے جو اپنا عالمی تسلط محفوظ رکھنے کے لئے امریکی اقدامات سے، اقتصاد اور معیشت کو محفوظ رکھ سکے۔

سرگئی لاؤ رو‌ف نے اس انٹرویو میں غزہ اور مشرق وسطی کے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برکس کے کازان سربراہی اجلاس میں، غزہ میں جنگ اور عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button