اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کی باالمشافہ ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعہ نیوز: آج اسلام آباد میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے مابین باالمشافہ ملاقات ہوئی جس میں عالمی و علاقائی صورتحال سمیت پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور علاقائی امن کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں میں مسائل کے  حل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران یقینی طور پر اسرائیل پر ایک اور حملہ کرے گا، جنرل علی فدوی کا انتباہ

پاک ایران وزارء خارجہ کی ملاقات کے دوران عراقچی نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو مشرق وسطی اور عالمی حالات کے بارے میں مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہئے۔

زرائع کے مطابق ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر درپیش سکیورٹی مسائل اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے و عالمی امن و امان کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، پاکستان اس حوالے سے ایران کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون برقرار رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button