مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

شیعہ نیوز: آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو صدارتی امیدواروں نے مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدارتی امیدواروں محسن رضائی ، ناصرہمتی اور قاضی زادہ ہاشمی نے آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی کو ملت کا منتخب صدر تسلیم کرتے ہوئے انہيں مبارکباد پیش کی ہے۔

ایران کے صدارتی انتخابات میں میدان مارنے والے ابراہیم ریئسی کے مدمقابل 3 امیدواروں نے نتائج کے اعلان سے قبل ہی شکست تسلیم کر لی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 78 لاکھ ووٹ لیے جبکہ محسن رضائی 33 اور ناصر ہمتی کو 24 لاکھ ووٹ ملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت پانے والے 7 امیدواروں میں سے 3 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے جس کے بعد 60 سالہ ابراہیم رئیسی کی پوزیشن کو مزید تقویت ملی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close