اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنارمیں بدامنی کے خلاف گلگت میں مظاہرہ

مقررین نے پاراچنار شاہراہ کی بندش کو حکومت و سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت قرار دے کر اس کی پرزور مذمت کی اور فی الفور پاراچنار روڈ کو کھولنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا

شیعہ نیوز: گلگت میں کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام پارا چنار کے مظلومین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایک ماہ سے زائد روڈ کی بندش اور بنیادی انسانی حقوق کی پابندیوں کے تسلسل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا گیا۔ اس احتجاج سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی نائب صدر شیخ اصغر طاہری، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس اور ضلعی صدر عارف قنبری نے خطاب کیا۔ مقررین نے پاراچنار روڈ کی بندش کو حکومت و سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت قرار دے کر اس کی پرزور مذمت کی اور فی الفور پاراچنار روڈ کو کھولنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم کے طوری بنگش قبائل کا احتجاجی طور پر پیدل کفن پوش مارچ کا اعلان

مقررین نے حکومت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے اندر ایک اور غزہ کو پیدا کرنے سے گریز کیا جائے جہاں ایک ماہ سے زائد ادویات، اشیاء خرد و نوش سیمت بیماروں کو علاج معالجے کی خاطر پاکستان کے دوسرے شہروں میں منتقل کرنے میں بھی انتہائی رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اگر اس فتنے کو فی الفور نہیں روکا گیا تو پاکستان کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ واقعات و سانحات پاراچنار میں مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی عالمی سازش کا حصہ ہے جس کی توک تھام اور تدارک حکومت وقت اور سکیورٹی اداروں کا اولین فرض ہے لہذا ہم تمام اہل اقتدار و اختیار سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا پاکستان کو بچائیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button