دمشق میں دو رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 15 شہید
شیعہ نیوز: شام کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی نئی جارحیت میں دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔
سیریئن آبزرویٹری نے کہا کہ دمشق میں میزہ محلے اور قدسیہ کے علاقے پرقابض اسرائیلی فوج کے حملوں کی ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس جارحیت میں کم سے کم 15 افراد شہید ہوئے۔
قدسیہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت نے یافا سنٹر فار یوتھ ڈویلپمنٹ "فلسطینی یوتھ” کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جانی نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں : آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس میں یورپی ٹرائیکا کا نیا کھیل
دریں اثنا شامی خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے کہا کہ "ابتدائی معلومات کے مطابق میز اور قدسیہ کے علاقوں میں دو رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے”۔
قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے کہا کہ ’’حملے میں دمشق میں اسلامی جہاد کے اثاثوں اور قیادت کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا اور یہ کوئی قاتلانہ نہیں تھا۔ یہ پہلے سے منصوبہ بند حملوں کا حصہ ہے‘‘۔
اس سے پہلے شامی میڈیا نے جمعرات کو حمص شہر میں زور دار دھماکوں کی اطلاع دی تھی۔ سانا نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے ملک کے وسط میں حمص شہر کی جنوبی فضائی حدود میں دشمن کے ایک ہدف کا جواب دیا۔