مشرق وسطی

تہران اور ریاض کے قریبی تعلقات سے دونوں ممالک سمیت پورے خطے کو فائدہ پہنچےگا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

شیعہ نیوز ؛ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات سےنہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے مغربی ایشیا کو فائدہ پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے پیر کو ریاض میں اپنے سعودی ہم منصب ولید الخریجی سے ملاقات کے بعد اپنے ایکس پیج پر لکھا کہ خریجی کے ساتھ انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان بہت سی مشترکات ہیں اور باہمی قریبی تعلقات پورے خطے کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کو میڈیا کے شعبے میں طاقتور ہونا چاہئے، عربوں کی بے حسی قابل مذمت ہے، ہاشم الحیدری

دریں اثنا، سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے اطلاع دی ہے کہ اس ملاقات کے دوران، فریقین نے مختلف شعبوں میں ایران اور سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں سعودی عرب کے تہران میں سفیر عبداللہ بن سعود العنزی اور ریاض میں ان کے ہم منصب علی رضا عنایتی بھی موجود تھے۔

ایران اور سعودی عرب نے مارچ 2023 میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت سات سال کے وقفے کے بعد تعلقات دوبارہ شروع کیے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک نے سفارتی مشن دوبارہ کھولے۔

تہران اور ریاض نے معاہدے پر دستخط کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایک دوسرے کی قومی خودمختاری کا احترام کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فریقین نے اپریل 2001 میں دستخط کیے گئے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا اور مئی 1998 میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تکنیکی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور نوجوانوں کے امور میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئے گئے معاہدے کو بھی بحال کر دیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button