مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں صہیونی فوجیوں پر القسام بریگیڈ کا اچانک حملہ!

شیعہ نیوز: شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بروز منگل غزہ کے تل الھوی اور الشجاعیہ محلوں میں متعدد کارروائیوں میں کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈ نے قابض فوجیوں کے ایک گروہ کو جو غزہ کے الشجاعیہ محلے میں ایک عمارت کے اندر چھپا ہوا تھا، TBG راکٹ سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ دستخط کے لئے تیار

القسام بریگیڈ نے مغربی غزہ میں تل الھوی محلے میں ایک صیہونی فوجی کو بھی ہلاک کیا۔

قابض صیہونی فوجیوں کا ایک گروپ جو شجاعیہ محلے میں الھواشی مسجد کے پاس ایک عمارت کے اندر گھات لگائے ہوئے تھا، القسام بریگیڈ کے ٹینڈم راکٹوں کا نشانہ بنا۔

چند گھنٹے قبل القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم نے مشرقی غزہ میں واقع الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ میں الیاسین 105 راکٹوں سے چار صیہونی مرکاوا 4 ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button