دنیا

اردن میں اسرائیل کے سفارت خانے پر حملہ

شیعہ نیوز: اردن کے دارالحکومت امان میں اسرائیل کے سفارت خانے پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سفارت خانے پر فائرنگ کے بعد اردن کی پولیس نے جائے حادثہ کو بند کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق امان میں صہیونی سفارت خانے کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
پولیس نے سفارت خانے کو محاصرے میں لینے کے بعد اردگرد کے گھروں پر چھاپہ مارکر تلاشی لینا شروع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button