مشرق وسطی
شام میں دہشتگرد امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
شیعہ نیوز: مشرقی شام میں دہشتگرد امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
المیادین نے کہا ہے کہ شام میں قابض امریکی فوج کے اڈے پر نامعلوم افراد نے راکٹ حملہ کیا ہے۔
المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مشرقی شام میں تیل کے کنویں پر تعیینات دہشتگرد امریکی فوجیوں کے مرکز پر حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں موٹر سائیکل کا گودام تباہ کر دیا
مقامی ذرائع کے مطابق فوجی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے۔ امریکی فوج کی جانب سے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
غزہ کے خلاف صہیونی فوجی جارحیت کے بعد علاقائی مقاومتی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔