پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے عوام کسی صورت جعلی مینڈیٹ کی حامل فارم 47 کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

اس موقع پر تنظیمی دوستوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ اور پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر تشدد قابل مذمت ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گارڈن ٹاؤن گنداواہ میں تنظیمی دوستوں اور نوجوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹاؤن کمیٹی گنداواہ کے سابق چیئرمین سید عبدالغنی شاہ حسینی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار علی شاہ، ضلعی صدر حبیب اللہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر تنظیمی دوستوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ اور پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر تشدد قابل مذمت ہے۔ پاکستان کے عوام کسی صورت جعلی مینڈیٹ کی حامل فارم 47 کی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں اسلام آباد میں عوام کا جم غفیر ریاستی اداروں کے کریک ڈاؤن اور جبر و تشدد کے باوجود جعلی مینڈیٹ کی حامل فارم 47 کی حکومت اور ان کے سرپرستوں سے نفرت کا اظہار ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں جس طرح آئین اور قانون کو پامال کیا گیا ہے اور عدلیہ سمیت تمام ائینی اداروں کو تباہ کیا گیا ہے اس جبر و تشدد کے خلاف عوام میں لاوا پک رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ مقتدر قوتیں اور جعلی حکومت عوام کی آواز اور جمہور کی رائے کو سامنے سرنڈر کرے۔ تشدد اور گولیوں کے ذریعے عوامی احتجاج کو روکنے سے عوام میں نفرت بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اس وقت ہونے والے ظلم کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی سے گارڈن ٹاؤن میں ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔ نوجوانوں کو ملک و قوم کا مستقبل سنوارنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button