اہم پاکستانی خبریںدنیا

لبنان میں جنگ بندی، صہیونی حکومت کی خلاف ورزیاں

شیعہ نیوز:صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب تک صہیونی حکومت نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے 18 مرتبہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج نے ڈرون حملہ کرکے 2 شہریوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ حزب اللہ کے اڈے پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا ہے۔

صہیونی فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں کی مدد سے سرحدی قصبوں پر گولہ باری کی ہے۔ کفرشوبا اور الطبیہ شہر پر گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button