دنیا

ہزاروں صہیونیوں کا مختلف شہروں میں نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ، جنگ بندی کا مطالبہ

شیعہ نیوز:مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کے ساتھ فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ صہیونی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کررہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تل ابیب اور دوسرے شہروں میں ہزاروں صہیونیوں نے سڑکوں پر نکل کر نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے، ایک شخص ہلاک اور چھے زخمی

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین نتن یاہو اور ان کی کابینہ سے استعفی دینے کا مطالبہ کررہے تھے۔

مظاہرین حماس کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اہداف کی حصولی میں ناکام ہونے کے بعد نتن یاہو کے خلاف اسرائیل کے اندر احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے۔ کابینہ میں شامل شدت پسند اراکین حملوں میں تیزی لانے اور دوسری طرف صہیونی عوام جنگ ختم کرکے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نتن یاہو کے مخالفین کا ماننا ہے کہ نتن یاہو عدالتی کاروائی سے بچنے کے لئے غزہ میں جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ مخالفین نتن یاہو پر ذاتی مفادات کی خاطر صہیونی یرغمالیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button