اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جنوبی لبنان میں گرفتاری کا سلسلہ شروع
شیعہ نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی مسلسل نقل و حرکت اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں سرد موسم کی وجہ سے بچوں کے منجمد ہونے پر بہت فکر مند ہیں، اقوام متحدہ
الاخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنانی ذرائع نےکہا ہے کہ جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوجیوں نے لبنان اور شام کے کسانوں، چرواہوں اور ایک لڑکی کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ جنوبی لبنان کے المجیدیہ کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے، گرفتار کرنے کے بعد انھیں مقبوضہ زمینوں پر لے گئے۔
لبنانی میڈیا نے مزید کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکی ایلچی عاموس هوکشٹاین کی موجودگی میں جنگ بندی کی نگرانی کی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر لبنانی فوج راس النقورہ میں تعینات ہو ۔