مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

الحشد الشعبی کی تحلیل کی خبریں من گھڑت ہیں، تحریک نجباء

شیعہ نیوز: تحریک نجباء عراق کے نمائندے سید عباس موسوی نے گفتگو کرتے ہوئے عراقی حکومت کی جانب سے الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق چند گھنٹے قبل بعض میڈیا چینلز نے عراق میں الحشد الشعبی کی تحلیل سے متعلق خبریں شائع کیں۔ تاہم تحریک نجباء عراق کے نمائندے سید عباس موسوی نے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بعثی میڈیا کے ذریعے من گھڑت خبروں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی کبھی تحلیل نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبر غیر ذمہ دار میڈیا کے ذریعے شائع کی گئی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ العربیہ، الجزیرہ اور الرشید جیسے میڈیا چینلز ناقابل اعتبار ہیں۔ یہ ادارے امریکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

سید عباس موسوی نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے کہا ہے کہ ہمیں الحشد الشعبی کی حفاظت اور مضبوطی کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

حال ہی میں، امریکی حمایت یافتہ عناصر نے عراق میں الحشد الشعبی کی تحلیل کے حوالے سے خبریں پھیلانے کی کوشش کی ہے تاہم عراقی نمائندوں اور حکام نے کئی مرتبہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس کو عراق کی سیکورٹی کی ضمانت قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button