مشرق وسطی

یورپ کے ساتھ دوٹوک اور تعمیری گفتگو رہی، کاظم غریب آبادی

شیعہ نیوز: نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایران اور یورپ کے درمیان گفتگو کے تیسرے دور کے بارے میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ میں اور ڈاکٹر مجید تخت روانچی نے جنیوا میں انریکے مورا اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ دوٹوک اور تعمیری گفتگو کی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے، ایٹمی مسائل اور دونوں فریقوں کے دلچسپی کے معاملات پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : معروف شاعر اور ذاکر اہل بیتؑ شہید سید محسن نقوی کو قوم سے بچھڑے 29 برس مکمل

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ یورپ کی جانب سے غزہ میں صیہونی جرائم کی حمایت کو بھی گفتگو کے دوران ناقابل قبول قرار دیا۔

نائب وزیر خارجہ نے اس سے قبل بھی یورپی ٹرائیکا سے گفتگو کے بارے میں بتایا تھا کہ ایٹمی معاملات اور پابندیوں کے خاتمے کے سلسلے میں بعض تجاویز اور ان کی باریکیوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی باقاعدہ بحالی اور معاہدے کے حصول پر دونوں فریق ہم خیال تھے تاہم مناسب ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button