مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی فوجی اہداف اور پاور پلانٹ پر یمنی فوج کا ڈرون اور میزائل حملہ

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونی فوجی اہداف اور مقبوضہ ایلات کے پاور پلانٹ پر ڈرون اور میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب میں فوجی اہداف اور ایلات میں پاور پلانٹ پر ڈرون اور میزائل حملے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کا معاہدہ حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے اعلان کے مترادف ہے، بین گویر

میجر جنرل یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ حملہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔ یہ کارروائی "نبرد موعود اور جہاد مقدس” کے پانچویں مرحلے کا حصہ ہے، جو اسرائیل کی یمن پر جارحیت کا جواب بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے تل ابیب میں فوجی اہداف کوکئی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ یمنی میزائل یونٹ نے جنوبی فلسطین کے علاقے ام الرشراش (ایلات) میں دشمن کے پاور پلانٹ کو ایک کروز میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا۔ خدا کے فضل سے دونوں آپریشن کامیاب رہے۔

یحییٰ سریع نے کہا کہ یمنی مسلح افواج فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں دشمن کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں مزید بڑھائیں گی اور آئندہ مرحلے میں مزید فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button