دنیا

جنگ غزہ، حماس ناقابل شکست، اسرائیل تنہا ہوگیا، انتھونی بلینکن کا اعتراف

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو فوجی کارروائی سے شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ غزہ کی جنگ نے صیہونی حکومت کو دنیا بھر میں تنہا کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ حماس کو فوجی حملوں سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ ہماری معلومات کے مطابق جتنی تعداد میں حماس کے افراد شہید ہوئے ہیں، اتنی ہی تعداد میں نئے افراد اس میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی مزاحمت حیرت انگیز جنگی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے، صیہونی ذرائع کا اعتراف

بلینکن نے اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک کے اجلاس میں کہا کہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے اور غزہ کی صورت حال نے اسرائیل کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مشرق وسطیٰ میں ایک نیا نقشہ پیش کرنا ہے۔ گزشتہ سال امریکہ نے اسرائیل کو 25 ارب ڈالر کی امداد دی تھی۔

انتھونی بلینکن نے یہ بھی کہا کہ قاہرہ اور دوحہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ایک حتمی فارمولے پر پہنچ چکے ہیں۔

جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا، جو اسے فلسطینی حکومت کے حوالے کرے گی۔

غزہ میں ایک عارضی سیکیورٹی فورس تشکیل دی جائے گی، جس میں اتحادی ممالک اور فلسطینی اتھارٹی کے تصدیق شدہ افراد شامل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button