پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار جانے والے تیسرے امدادی قافلے پرکالعدم سپاہ صحابہ کے راکٹ حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں

قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

شیعہ نیوز : بگن کے علاقےمیں کرم جانے والے تیسرے قافلے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 10زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کُرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا۔

قافلے میں شامل گاڑیاں واپس ٹل روانہ ہو گئی ہیں جبکہ چھپری چیک پوسٹ سے بھی مال بردار گاڑیاں واپس آ رہی ہیں۔
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ، 42 افراد جاں بحق

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلع کُرم کے لیے ٹل کینٹ سے روانہ ہونے والے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں کُرم روانہ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سیز فائر نہ صرف فلسطینی عوام کی کامیابی ہے بلکہ پوری امت مسلمہ اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کیلئے ایک روشن مثال ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں دوائیں، سبزی، پھل اور کھانے پینے کی چیزیں شام تھیں۔

قافلے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

تیسرے قافلے کے دوسرے مرحلے میں مزید گاڑیاں آج ہی کُرم روانہ کیے جانے کا امکان تھا۔

واضح رہے کہ چند کلومیٹر کے اس مقبوضہ علاقے میں حکومت کی رٹ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

نامعلوم وجوہات کی بناءپر ہماری ریاست اور اس کے ادارے یہاں دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی سخت کارروائی سے گریزاں ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا کہ جیسے یہ سارا ڈرامہ حکومت اور دہشت گردوں کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ۔

جو حکومت کراچی میں مظلومین پاراچنار کی حمایت میں پر امن مظاہرین پر گولیاں چلا کر سڑکیں خالی کرواسکتی ہے وہ بگن میں کیوں خاموش ہے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button