پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اس وقت کرم کے عوام پر ہر لمحہ قیامت جیسا ہے، مگر ضلع کرم کیلئےحکمرانوں نے ابھی تک مخلصانہ اقدامات نہیں کئے، ایم این اے حمید حسین

میں نے قومی اسمبلی میں ضلع کرم کے لئے ہر طرح سے صدائے احتجاج بلند کیا ہے، حکمرانوں پر مشتمل تمام بااثر شخصیات بشمول وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملا

شیعہ نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین  نے حکمرانوں کے پارہ چنار بارے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ گزشتہ 105 دنوں سے بند ہے، علاقے میں ادویات، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس پر مشتمل ایک گاڑی بھی نہیں پہنچائی گئی، دیگر سامان بھی لاکھوں کی آبادی کے لئے ناکافی ہے، مرکزی حکومت صوبائی حکومت سے بالکل تعاون نہیں کر رہی، مجھے کل اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اس مسئلے پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، روڈ کی سیکورٹی کے لئے ہمیشہ فوج اور ایف سی نے کردار ادا کیا ہے، اب چند پولیس اہلکاروں سے روڈ کھلوانا ناممکن ہے، صوبائی اور مرکزی حکومتیں شدید مشکلات میں گھری ضلع کرم کی عوام پر رحم کریں اور ملکر عوامی ریلیف کے لیے کردار آدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم، بگن کے مقام پر پاراچنار راشن لے جانے والے قافلے پر تکفیریوں کا حملہ

میں نے قومی اسمبلی میں ضلع کرم کے لئے ہر طرح سے صدائے احتجاج بلند کیا ہے، حکمرانوں پر مشتمل تمام بااثر شخصیات بشمول وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ملا، انہیں ضلع کرم پاراچنار کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا ہے، معلوم نہیں انکے سینے میں کونسا دل ہے کہ جو مظلوم عوام کے لئے بالکل نہیں دھڑکتا اور اس وقت کرم کے عوام پر ہر لمحہ قیامت جیسا ہے، مگر ضلع کرم کے لئے ابھی تک مخلصانہ اقدامات نہیں کئے، جو انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک بات ہے، میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت تمام حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کرم کی مرکزی روڈ کھولنے اور معاہدے پر عمل درآمد کروانے کے لئے فوری اقدام کریں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button