مشرق وسطی

جنوبی لبنان کا عوامی انتفاضہ، ملک کی فوج اور مزاحمت کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت ہے، انصار اللہ

شیعہ نیوز:یمن کی تحریک انصار اللہ نے ایک بیان میں جنین کیمپ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر صیہونی حکومت کے حملوں، فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی جبری بے دخلی کی مذمت کی ہے۔

اس بیان میں انصار اللہ نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر قابض رژیم کی شدید مذمت کی ہے۔

انصار اللہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ بیانات کو فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور صیہونیت نوازی کی بدترین شکل قرار دیا۔

یمنی تحریک نے زور دے کر کہا کہ لبنان اور غزہ میں صیہونی رژیم کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزیوں کا اصل سبب امریکہ ہے۔

انصار اللہ نے استکباری دشمن کے حملوں اور جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان اور فلسطین کی مزاحمت کے جائز اقدام کی حمایت کی۔
یمنی مزاحمت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری عوامی انتفاضہ، فوج اور مزاحمت کے ساتھ کے اظہار یکجہتی کی علامت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button