مشرق وسطی

عراق کے شہر بصرہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صوبہ بصرہ میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دیسی ساخت کے یہ بم دھماکے مناوی باشا کے علاقے میں دفاعی سلامتی سے متعلق ایک کمپنی اور اسلامی بینک کے قریب ہوئے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور ابھی تک ان دھماکوں سے جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل قبل بھی بغداد کے الکرداہ علاقے میں بھی اس اسی طرح کے دو بم دھماکے ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button