لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا اعلان
ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے آفس مسئول مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع
شیعہ نیوز: صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب شیخ عمران علی اور مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد رابطہ کریں اور اس کارخیر میں شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم کا دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایرانی پارلیمنٹ کا دورہ
مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے کہا کہ ان شاءاللہ شعبان المعظم کے آخری ہفتے میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا اعلان کر دیا جائے گا، بروز بدھ 5 فروری کو ہونیوالی میٹنگ میں حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ 5 فروری کو اجتماعی شادیوں کی اجرائی کمیٹی کی میٹنگ صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ تمام اجرائی امور کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ آنیوالی میٹنگ میں منظوری کے بعد تقریب اور حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔