دنیا

نیتن یاہو کو گرفتاری کا خوف دامن گیر، پرواز کا روٹ تبدیل کر دیا

شیعہ نیوز: رپورٹ نے آگاہ کیا ہے کہ نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے واشنگٹن کے لیے اپنی پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو گرفتاری کے خوف سے واشنگٹن جانے والی اپنی پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

صہیونی اخبار معاریو نے انکشاف کیا ہے کہ نیتن یاہو کے طیارے نے واشنگٹن جانے کے لئے ان ممالک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے بچنے کے لیے ایک غیر معمولی راستے کا انتخاب کیا جنہوں نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں بڑھتے ڈاکو راج کیخلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے بعد متعدد ممالک نے اعلان کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو کا طیارہ ان کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے تو ان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو انتظامیہ نے گرفتاری کی رسوائی کے خوف سے ایک غیر معمولی راستہ استعمال کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button