مشرق وسطی

ابھی ٹرمپ کے خط کا جواب نہیں دیا، ایرانی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی امریکہ کے خط کا جواب نہیں دیا تاہم جلد ہی مناسب چینل کے ذریعے دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کے خط کا جواب تیار کیا جا رہا ہے اور جلد ہی مناسب چینل کے ذریعے دیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ہم فوجی دھمکیوں اور پابندیوں کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : استنبول کے میئر کی گرفتاری، کردوں کا کردار اور اردگان کے سامنے آنے والے چیلنجز

عراقچی نے مزید کہا کہ ہم اس وقت تین یورپی ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فریقین کو حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کی ترقی اور تجارتی راستے کھولنے کی حمایت کرتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button