دنیا

صیہونی حکام کا ایران امریکہ مذاکرات سے قبل پیرس کا دورہ! امریکی ایلچی سے ملاقات

شیعہ نیوز: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دو صیہونی عہداروں نے ایران امریکہ مذاکرات کے موقع پر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی سے ملاقات کے لیے پیرس کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ذرائع نے دو صہیونی عہدیدروں کے پیرس کے دورے کی اطلاع دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی، فلسطینی عوام سے یکجہتی، KFC کا بائیکاٹ، تمام شاخیں بند

امریکی ویب سائٹ "Axios” نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر اور موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا آج پیرس میں ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کریں گے۔

صہیونی نیوز سائٹ واللا نے بھی بعض ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں صیہونی حکام آج پیرس میں وٹکوف سے ملاقات کریں گے جس کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکی موقف پر اثر انداز ہونا ہے۔

تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل اٹلی میں ہونے والا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button