
طبی مراکز پر صیہونی مسلسل حملے کر رہے ہیں، اقوام متحدہ سنجیدہ موقف اختیار کرے، حماس
شیعہ نیوز: حماس نے اس سلسلے میں باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو اس سلسلے میں اپنی قانونی اور انسان دوستانہ ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔
حماس کے بیان میں درج ہے کہ صیہونی حکومت منظم طریقے سے غزہ کے طبی مراکز اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا ایک اور نمونہ غزہ کے مشرق میں واقع شہید محمد الدرّہ ہسپتال کو تباہ کرنے میں دیکھا گیا جو غزہ پٹی کا واحد بچوں کے علاج کا ہسپتال تھا۔
یہ بھی پڑھیں : منرل پالیسی زبردستی لاگو کی گئی تو بھرپور مزاحمت کرینگے، مجمع علماء و طلاب روندو
حماس نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے اب تک 37 ہسپتالوں کو تباہ کردیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں زبردستی کوچ کرانے کی وحشیانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔
حماس کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنے فاشسٹ چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے اور اب ان سب گھناؤنی حرکتوں کی ذمہ داری عالمی برادری پر ہی عائد ہوتی ہے۔