اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملکی بقا اور سلامتی کیلئے 6 ستمبر کا جذبہ اجاگر کرنا ہوگا، عارف حسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین نے یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے، جب پاکستان کی سرحدوں کے غیور اور بہادر محافظ جوانوں نے اپنا نام شہیدوں کی فہرست میں رقم کروایا، ان کی شجاعت ناقابل یقین اور بے نظیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع جہاں ہماری خوشی کا موقع ہے، وہیں دشمن کی نابودی کا اعلان بھی ہے، کہ اگر کسی نے بھی اس سرزمین پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ نکال دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ فرزندان وطن امامیہ نوجوان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنا تن من دھن وار دیں گے۔

انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے 6 ستمبر کا جذبہ اجاگر کرنا ہوگا، شہید یاسر، شہید اعتزاز اور شہید عزیز بھٹی جیسے جری و بہادر جوان جب تک پاکستان کی سرزمین پر موجود ہیں، اس ملک کو کوئی بیرونی یا اندرونی دشمن نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

عارف حسین نے آئی ایس او پاکستان کے نصب العین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے ممبران ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کو آج اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے، جس کا مظاہرہ اس نے ستمبر 1965 کی جنگ کے دوران کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کی جنگ میں پاکستانی افواج کے جوانوں اور افسروں نے دفاع وطن کیلئے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close