
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
غزہ کے شہداء کی تعداد 52 ہزار 400 تک پہنچ گئی
اٹھارہ مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔
شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت نے آج (بدھ) اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 52,400 ہو گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 شہید اور 109 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق، کئی افراد ملبے تلے اور راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرایا القدس کا غزہ میں ایک مکان میں چھپے اسرائیلی فوجیوں پر مہلک حملے
وزارت نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,400 اور زخمیوں کی تعداد 118,014 ہو چکی ہے۔ 18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔