پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ عقائد کا خیال نہ رکھا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، علامہ عابد الحسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیروان اہلبیت کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ کل آبادی کا ایک چوتھائی حصہ شیعہ ہیں، جبکہ اہلبیتؑ کے محبین بریلوی اور دیگر اہلسنت کل آبادی کا پچاس فیصد ہیں۔ انکے عقیدے کا خیال و لحاظ نہ رکھا گیا تو اسکا نتیجہ بہت ہی بھیانک ہوگا۔ شیعہ سڑکوں پر آئیںگے۔ سوشل بائیکاٹ اور سکولوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ جس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی ایسی متنازعہ باتوں کے خلاف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں نصاب میں نبی کریم ﷺ کی والدہ کی توہین کی گئی، شیعہ سنی عقائد کو پامال کیا گیا:آغا سید حامد علی شاہ موسوی

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عوام کی کافی امیدیں وابستہ تھیں۔ خصوصاً ان کے اس دعوے کی وجہ سے کہ وہ ریاست مدینہ کا قیام عمل میں لائے گا۔ انہوں نے ظلم، غربت اور کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر کوئی بھی وعدہ ایفا نہ کرسکے، بلکہ الٹا قیام پاکستان سے رائج اسلامی دفعات تک کو بدلنے کی جسارت کر رہا ہے۔ جس طرح کہ سننے میں آرہا ہے کہ مجوزہ نصاب سے اہلبیت اطہار علیھم السلام کے ذکر کو نکال کر دشمنان اہلبیتؑ کو شامل نصاب کیا گیا ہے۔ تو ثابت ہو رہا ہے کہ یہ ناصبی اور دشمن اہلبیت ہے۔ تاہم شیعیان علی اس کے خلاف ملکی سطح پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس کا راستہ روکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button