مشرق وسطی

صہیونی وفد کی مصری انٹیلیجنس کے سربراہ سے غزہ پر بات چیت

شیعہ نیوز: صہیونی حکومت کے ایک اعلی سطحی وفد نے قاہرہ میں مصری انٹیلیجنس کے سربراہ سے ملاقات کے دوران جنگ بندی کی نئی تجویز پر بات چیت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کے لیے مصر پہنچا ہے۔

مصری ذرائع کے مطابق صہیونی وفد نے قاہرہ میں مصری انٹیلیجنس کے سربراہ حسن رشاد سے ملاقات کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا محور جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز کا جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 7 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے

غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل نے گزشتہ دو ماہ سے جنگ بندی کی یکطرفہ خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر حملے جاری رکھے ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں نسل کشی قرار دے رہی ہیں۔

عبرانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے بھی گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں حماس کے ساتھ جنگ بندی پر مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button