اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 7 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی

شیعہ نیوز: پاک بھارتی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج شام 7 بجکر 10 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سے متعلق حالات پر میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کر دیے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، پہلگام واقعے کو 7 دن گزر گئے، لیکن اب تک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button