
امریکا کی یورپی یونین کے ذریعے چین کے خلاف کارروائی کی ناکام کوشش
شیعہ نیوز: ذرائع نے امریکی حکومت کی جانب سے یورپی یونین کو چین کے خلاف کارروائی پر راضی کرنے کی ناکام کوششوں کی اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق، وال سٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی حکومت یورپی یونین کو چین سے اشیا کی درآمدات پر ٹیرف عائد کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوٹلی امام حسینؑ ڈی آئی خان میں یوم تشکر اور یوم تکبیر کے حوالے سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں امریکی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں، امریکی حکومت کو ابھی تک یورپی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ملی کہ وہ چین کے خلاف ایسی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ یہ کارروائی یورپ کی نہیں بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے اور فریقین کے درمیان تجارتی مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوں گے۔