پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کے 6 نئے ارکان کا انتخاب کر لیا گیا

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کونسل کا تین روزہ اجلاس کردلہ سیداں مظفر آباد آزاد کشمیر میں منعقد ہوا۔ سال آمادگی ظہور و ارتقائے تنظیم کا دوسرا اجلاس تھا۔ اجلاس میں مرکزی نظارت اور ملک بھر سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی کونسل نے اتفاقِ رائے سے 6 نئے اراکین کو مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان میں شامل کر لیا۔ نومنتخب اراکین مرکزی نظارت میں حسن زیدی، آفتاب میرانی (سندھ)، محمد مشتاق (گلگت)، روزی علی (بلتستان)، ڈاکٹر سید اصغر (خیبر پختونخوا) اور علامہ محمد امین شہیدی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ مرکزی کونسل، آئی ایس او کا اعلیٰ اختیارتی ادارہ ہے، جو تنظیم کے اہم فیصلے اور پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button