پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لیے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری

عید قربان ایام حج میں تعظیم اسلام کی نمایاں ترین نشانی ہے، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام مسلمان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا وند متعال کی اطاعت کرتے ہیں، قرب خداوندی کا تقاضا اور ہمارا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ ہم محروم و ضرورت مند طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں، بالخصوص ملک وملت کے شہداء کو اور خصوصی طور پر مظلومین غزہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں شہداء کے خانوادہ کے ساتھ اپنی خوشیاں کو بانٹیں کریں

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن سارے عالم اسلام کے لیے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، برکتوں بھرا یہ یوم عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید قربان ایام حج میں تعظیم اسلام کی نمایاں ترین نشانی ہے، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام مسلمان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا وند متعال کی اطاعت کرتے ہیں، قرب خداوندی کا تقاضا اور ہمارا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ ہم محروم و ضرورت مند طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں، بالخصوص ملک وملت کے شہداء کو اور خصوصی طور پر مظلومین غزہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں شہداء کے خانوادہ کے ساتھ اپنی خوشیاں کو بانٹیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحی 1446ھ کے موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ اطاعت خداوندی اور تسلیم ورضا کی بے مثال یادگار ہے، جسے مسلمین جہان ہر سال مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، اس قربانی کی اہمیت اور کیا ہو گی کہ جس کی وسعت میں ہر سال زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں اس لازوال قربانی کے پیش نظر تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایثار کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔

آخر میں کہا کہ اس عظیم الشان دن کے صدقے میں دعا گو ہیں کہ خداوند متعال ہم سب کو حقیقی معنوں میں اپنے رب العالمین کو راضی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہم سب مسلمانوں کو حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور راہ خدا میں سب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی واستحکام عطا فرمائے۔ آمین

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button