دنیا

نیتن یاہو کا گھر ایرانی میزائل حملے ميں نشانہ بنا ہے، صیہونی میڈیا

شیعہ نیوز: ایران سے غاصب صیہونی حکومت پر میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد بعض صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران سے فائر کیا گیا ایک میزائل نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر گرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کی نئی لہر کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف صیہونی شہروں اور قصبوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئيں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت داخلی بحران کا شکار، شاباک کے سربراہ مستعفی

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کہا ہے کہ نئی لہر میں ایران سے صیہونی حکومت پر پچاس میزائل فائر کئے گئے۔

رپورٹوں ميں بتایا گیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے کئی شہروں اور قصبوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل بارہ کے حوالے سے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب کی سطح بڑھا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف صیہونی ذرا‏ئع نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے تازہ میزائل حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کا گھر اور شہر الخضیرہ کا پاور ہاؤ‎س نشانہ بنا ہے۔

صیہونی حکومت کے اندرونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ساکنین صرف دس منٹ کے لئے نہیں بلکہ تا اطلاع ثانوی پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button