
دنیاہفتہ کی اہم خبریں
ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ، اہداف بہت سخت تھے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد کہا ہے کہ ان اہداف پر حملہ بہت سخت تھا, ہمارا ہدف ایران کی یورنئیم افزودگی کی صلاحیت اور ایٹمی خطرے کا ختم کرنا تھا
شیعہ نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد کہا ہے کہ ان اہداف پر حملہ بہت سخت تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حملے کے نتیجے میں تینوں مراکز مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔ ہمارا ہدف ایران کی یورنئیم افزودگی کی صلاحیت اور ایٹمی خطرے کا ختم کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشتگرد ریاست امریکہ نے ایران پر حملہ کر دیا
انہوں نے کہا کہ مزید اہداف بھی ہیں۔ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا یا مزید درد و رنج کے لئے آمادہ ہوجائے۔ اگر ایران صلح نہ کرے تو آیندہ دنوں میں اس سے بہت بڑے حملے ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی تنصیبات پر حملے میں صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ ہماہنگی تھی۔