
امریکہ نے ایک جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا گیا، گارڈین
شیعہ نیوز: انگریزی اخبار گارڈین نے ایران پر امریکہ کے جارحانہ فضائی حملے کے بارے میں اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ نے ایک جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا۔
گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران ایک غلط اور جھوٹے دعوے کے بنیاد پر حملے کا نشانہ بنا کیونکہ نہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی نے اور نہ ہی اقوام متحدہ نے، کسی نے بھی اسرائيلی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کے اس دعوے کو تسلیم نہیں کیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا، پاکستان کے سینئر سیاستدان
گارڈین لکھتا ہے کہ یورپی حکومتوں نے بھی ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی بمباری کی مذمت کرنے سے گریز کیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے ملکوں میں یورپ کے تئيں بے اعتمادی بڑھے گی۔
گارڈین اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ ایران امریکی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے، ممکن ہے کہ اس موضوع پرمباحثے کی موافقت کردے، لیکن اپنی ایٹمی سرگرمیوں سے دست بردار ہونے کی موافقت ہرگز نہیں کرے گا۔
گارڈین نے اپنے رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوسری طرف یوکرین اور غزہ میں ٹرمپ کے طرزعمل نے ثابت کردیا ہے کہ کچھ جانے اور سوچے سمجھے بغیر ان کی جلد بازی کی مداخلت دنیا کے زیادہ خطرناک بن جانے کا باعث ہے۔