دنیا

یونیسکو کی ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے کارکنوں پر صیہونی حکومت کے قاتلانہ حملوں کی مذمت

شیعہ نیوز: یونیسکو کی سیکریٹری جنرل اودری ایزولے نے ایران کے ریڈیو اور ٹی وی پر بمباری اور اس دوران اس مجموعے کے کارکنوں کے قتل کی مذمت کی۔

یونیسکو کی جانب سے جاری شدہ باضابطہ بیان میں اس ادارے کی سربراہ اودری ایزولے نے ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کی مرکزی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملہ اور اس دوران "نیما رجب پور” اور "معصومہ عظیمی” کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، اس واقعہ کے بارے میں فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کے ساکنین کا تعاون، صیہونی حکومت کا نیا بحران

یونیسکو کی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ انسان دوستانہ اصول و قواعد کے تحت ذرائع ابلاغ اور میڈیا مراکز کا تحفظ ضروری ہے۔

اودری ایزولے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2222 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگی کارروائیوں کے دوران ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کو استثنا حاصل ہوتا ہے اور کسی کو بھی انہیں نشانہ بنانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button