
صرف ایک ماہ میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں 1000 بچے قتل کیے، اسرائیلی اخبار
شیعہ نیوز: اسرائیلی اخبار ہارٹز نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران غزہ پر فضائی حملوں میں تقریباً 1000 فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔
یہ رپورٹ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے توسط سے سامنے آئی ہے، جس میں غزہ میں جاری نسل کشی کے ایک اور ہولناک پہلو کو آشکار کیا گیا ہے۔
اس نئے اعداد و شمار کے منظر عام پر آنے کے بعد غزہ میں جاری تشدد اور انسانی المیے کی شدت پر عالمی سطح پر تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی کا غــزہ میں انسانی المیے پر ہنگامی بیان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں قحط، بچوں کی اموات اور تباہی کے یہ مناظر پوری دنیا کے اخلاقی ضمیر کے لیے چیلنج بن چکے ہیں۔
ادھر امریکہ کے معروف سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی اسرائیلی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی انتہا پسند حکومت غزہ میں اجتماعی بھوک کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے تاکہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا عمل مکمل کیا جاسکے۔
بین الاقوامی مبصرین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس نئے انکشاف کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے رہی ہیں اور جنگی جرائم کی تحقیقات پر زور دے رہی ہیں۔