اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کبھی بھی نہیں رکے گی۔ جہاد اسلامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے رمضان ابوشریف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کبھی بھی نہیں رکے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض بڑے عرب ممالک امریکہ اوراسرائیل کی گود میں بیٹھ گئے ہیں جو انتہائی شرمناک ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابو شریف نے تنطیم کی تاسیس کی بائیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کا ایمان نہ ہوتا تو آج فلسطینی کاز کے نام کی کوئی چیز باقی نہ رہتی۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اپنی جد وجہد کی راہ میں بے شمار مشکلات و مصائب کو تحمل اور صبر کا مظاہر کیا ہے۔

ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے کہا کہ وسائل و ذرائع کی کمی کے باوجود جہاد اسلامی فلسطین ماضی کے مقابلے میں کافی طاقتور ہوگئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی اور اسلحہ جاتی اعتبار سے جہاد اسلامی آئیڈیل پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے تعلقات کےبارے میں کہا کہ ان کی تنظیم کسی بھی فلسطینی یا عرب تنظیم سے کوئی چپقلشن یا اختلاف نہیں ہے ۔بلکہ ان کی تنظیم صرف اور صرف صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کررہی ہے ۔

تہران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے ایران کے ساتھ اپنی تنظیم کے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیا اور کہا کہ ایران نے ہمیشہ جہاد اور استقامت کی حمایت کی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button