مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے لیے کام کرنے والی عرب شپنگ کمپنیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے، حزام الاسد

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت میں بحری فوجی آپریشن کے چوتھے مرحلے میں تمام شپنگ کمپنیاں شامل جو صیہونی حکومت کی بندرگاہوں کے ساتھ تعاون کرتی ہیں چاہے ان کا تعلق عرب اور اسلامی کمپنیاں سے کیوں نہ ہو۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری مسلح افواج صیہونی دشمن، اس کے حامیوں اور ان تمام لوگوں کے خلاف اپنی فوج کاروائيوں کا دائرہ پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہیں غزہ کے عوام کے قتل عام، محاصرے اور بھکمری میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 40 امریکی سینٹرز کا وزیر خارجہ روبیو کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہمارا کارروائيوں کا مقصد غزہ کے عوام کے قتل عام بند اور محاصرہ ختم کرانا ہے۔

حزام الاسد نے مزید کہا کہ غزہ کے محاصرہ میں اور فلسطینیوں کی بھکمری میں بعض عرب اور اسلامی حکومتوں کی شرکت اور دوسری جانب مجرم صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی لین دین میں اضافہ ان ممالک کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button