پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ، مجلس وحدت مسلمین کے ورکرز کنویشن کا انعقاد

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ورکرز کنوینشن کا انعقاد آج صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا۔ اس موقع پر پارٹی کے صوبائی قائدین اور انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں سمیت دیگر رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کیا اور آنے والے انتخابات کے لئے اپنا منشور کو پیش کیا۔ اس موقع پر جوانوں اور بزرگوں سمیت خواتین کارکنوں نے بھی کنوینشن میں بھرپور شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صوبائی صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی علامہ علی حسنین حسینی، ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ، امیدوار قومی اسمبلی جعفر علی جعفری اور امیدوار صوبائی اسمبلی سید عباس موسوی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو اپنے منشور سے آگاہ کیا۔

مقررین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ایسی ملک گھیر جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے تاریخی حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد علامہ راجہ ناصر نے ہر موقع پر قوم کو یکجاں کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پارٹی قائد کے ویژن کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ ہمارے امیدواران علامہ راجہ ناصر کے ویژن کے مطابق کام کرینگے۔ اس موقع پر کارکنوں نے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کی حمایت اور انتخابات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button