پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کی زمینی راستوں سے آمد و رفت پر پابندی فوری ختم کی جائے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی

بائی روڈ سفر پرپابندی عائد کرنا افسوس ناک ہونے کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف بھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ راستوں کو ہموار کرنا، اور شہریوں کو سکیورٹی دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اس قابل ہیں کہ وہ زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دینے کے لئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی بہت تاکید کی گئی ہے، لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے، ملک میں پہلے ہی بہت سے ایشوز چل رہے ہیں، نیا مسئلہ کھڑا کرنے سے گریز کرے کہ لوگ احتجاج کاراستہ اختیار کریں۔

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا لاکھوں کی تعداد میں عوام پاکستان سے ہر سال اربعین پر جانے کے لئے جاتے ہیں کہ نجف سے کربلا تک مشی میں حصہ لیں گے۔ بائی روڈ سفر پرپابندی عائد کرنا افسوس ناک ہونے کے ساتھ حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف بھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ راستوں کو ہموار کرنا، اور شہریوں کو سکیورٹی دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے سکیورٹی ادارے اس قابل ہیں کہ وہ زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوامی بے چینی شدت اختیار کرجائے گی، علامہ شبیر میثمی

حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ زیارات کے قافلے تیار ہیں ،عازمین زیارت کے ویزے لگ چکے ہیں ،ان کی تیاریاں مکمل ہیں ۔لوگوں کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ بائی ایئر ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدیں۔ زیارات منتظمین نے اپنی گاڑیوں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، اجازت نامے لئے جاچکے ہیں، کرایہ جات اوراخراجات بھی ادا کر دیے گئے ہیں، لہٰذا فی الفور حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس لے کر بائی روڈ سفر کی اجازت دے، جیسے کہ پہلے سے ہوتا چلا آرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button