بعض قوتیں پاکستان میں امن کی صورت حال خراب کرنے کے لئے فرقہ واریت کا سہارا لے رہی ہیں، سردار یوسف
شیعہ نیوز (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں بعض قوتیں پاکستان میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کے لئے فرقہ واریت کا سہارا لے رہی ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں ٹیکسلا سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ماضی میں ہونے والی حج کرپشن پر حکومت کی گہری نظر ہے اور اب ہم نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جس سے حجاج کرام کو آئندہ اس طرح کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور نئی پالیسی مرتب دی گئی ہے جس سے معیشت کو استحکام حاصل ہو گاقبل ازیں نجی فلاحی ادارے کے زیر اہتمام ٹیکسلا میں آپا جی ماڈل سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہونا چاہئے حکومت کے ساتھ دیگر ادارے بھی پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے ۔