دشمنا ن اسلام دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ منسوب کر کے دشمن دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔علامہ عبدالخالق اسدی
شیعہ نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کراچی میں مزار ایوب شاہ پر زائرین کو ذبح کرنے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار تکفیری دہشت گردوںکے حامی قوتیں ہیں جو مذاکرات کا ڈھونک رچا کر معصوم پاکستانیوں کا ان تکفیری درندوں کے ہاتھوں قتل عام کروا رہی ہے اولیاء اللہ کے طفیل ہی برصغیر میں اسلام کا بول بالا ہوا جبکہ آج دنیا میں ان تکفیری درندہ صفت دہشت گردوں کے سبب اسلام کو بد نام اور مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھا جا رہا ہے کیا اسلام امن،مساوات،سلامتی کا دین ہے ان دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ منسوب کر کے دشمن دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مقتدر حکمران اور ریاستی ادارے ہوش کے ناخن لیں ان دہشت گردوں کے خلاف راست اقدام اُٹھانا پاکستان کی سالمیت کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے عوام کی جان ومال،پاکستان اور اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ طالبان اور طالبان نواز مائنڈ سیٹ قوتیں ہیں