چینوٹ میں متعصب انظامیہ اور تکفیریوں کا گھٹ جوڑ ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی و تحصی کے ارکان گرفتار
شیعہ نیوز(چینوٹ)چینوٹ میں گذشتہ روز متعصب ڈی پی او نے مسلم لیگ ن کے مقامی تکفیری ممبر پنجاب اسمبلی الیاس چینوٹی کی سازش پر مجلس وحدت مسلمین ضلع چینوٹ کے سیکرٹری سیاسیات سید عاشق حسین بخاری اور تحصیل چینوٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مشرف حسین کو بلا جواز چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گرفتار کر کے جھوٹے مقدمات بنا کر جھنگ جیل بھجوا دیا گیا ہے مجلس وحدت مسلمین چینوٹ کے ترجمان کیمطابق مقامی انتظامیہ شیعہ دشمنی کی حدوں کو پار کر رہی ہے چادر چاردیواری کی تقدس کو پامال کر کے مومنین کے گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو ہراساں کر رہی ہیں ان تمام شیعہ دشمنی کے پیچھے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور ن لیگ کا تکفیری ایم پی اے الیاس چینوٹی ملوث ہیں گزشتہ دنوں تکفیری ٹولے کی طرف سے شاہ دی ملنگ علاقے میں جوس عزا ء پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد مومینن اخمی ہوئے تھے اس واقعے میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے