پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تحریک طالبان کی ماہانہ آمدنی 120 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی

شیعہ نیوز(کراچی) کالعدم تحریک طالبان کی ماہانہ آمدنی 120 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی، آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بھتہ ہے، کراچی موزوں ترین مقام بن گیا۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 30 سے 35 ہزار مسلح افراد پر مشتمل کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ماہانہ آمدنی ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ دی ہے جس میں ملا فضل اللہ کی سربراہی میں قائم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی اوسطا ماہانہ آمدنی 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ماہانہ بتائی گئی ہے، اس میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھتہ ہے، اس حوالے سے کراچی موزوں جگہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات کی تجارت اور اغوا برائے تاوان سے بھی کالعدم تحریک طالبان کو خطیر رقوم حاصل ہو رہی ہیں۔ بینکوں میں اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان(  شدت پسند گروپ جو پاکستان میں فسادات کر رہے ہیں) حرکت الجہاد الاسلامی، قاری سیف اللہ اختر گروپ، کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک طالبان پنجاب اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button