پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان کے مختلف علاقوں میں گھروں پر دستی بم حملے

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چودہوان کے گاؤں گرہ مٹ میں قاری شاہنواز کے گھر پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، دستی بم صحن میں گرا تاہم گھر کے مکین سردی کے باعث اپنے کمروں میں موجود تھے۔ جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا حملہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں سید فیاض حسین شاہ ولد سید عالم شاہ کے گھر پر کیا گیا۔ دہشت گردوں نے دستی بم مکان کے باہر سے اندر پھینکا جو کہ کمرے کے دروازے سے ٹکرا کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور تک آواز سنی گئی۔ دھماکے سے گھر کی دیواروں، دروازوں اور دیگر اشیاء کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم حملوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ علاقہ پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف 3/4Expپی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گذشتہ دو ماہ سے ڈیرہ اسماعیل خان میں دستی بم اور پلانٹڈ بم حملوں کے ذریعے دہشت گردوں نے شہریوں کو غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button